کینیڈا کے دو چھوٹے طیارے فضاء میں ٹکرا گئے، ایک گر کر تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کینیڈا میں دو چھوٹے سیاحتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کےنتیجے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرے طیارے کو ہنگامی طورپر اوٹاوا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔ آخر اطلاعات تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا اس حادثے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔

ذرائع ابلاغ نے کینیڈین پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ اوٹاوا شہر سے مغرب میں 30 کلو میٹر دورکارب کے مقام پر پیش آیا۔ ٹکرانے والے طیاروں میں سے ایک کھیتوں‌ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اوٹاوا میں شعبہ حادثات کے ترجمان مارک انٹوان ڈیمشپ نے کہا کہ کھیتوں میں کر گرتباہ ہونے والے طیارے میں موجود ایک شخص ہلاک ہوگیا تاہم دوسرے طیارے کو نقصان پہنچانے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ترجمان کے مطابق بچ جانےوالا طیارہ "بائبر بی اے 42" کے ماڈل سے جانا جاتا ہے جس میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ طیارہ بہ حفاظت اوٹاوا کے ہوائی اڈے پراتر گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں