سعودی عرب کے حوالے سے متشدد بن کر عالمی معیشت تباہ نہیں کروں گا : ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ مملکت سعودی عرب کے حوالے سے سخت گیر موقف اپنا کر عالمی معیشت کو سبوتاژ ہر گز نہیں کریں گے۔

منگل کے روز اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ CIA سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے 100% یقینی نتیجے تک نہیں پہنچی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر سعودی ولی عہد ارجنٹائن میں G-20 کے سربراہ اجلاس میں آئے تو وہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ کے مطابق سعودی عرب نے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کے سلسلے میں امریکا کی مدد کی۔

اس سے قبل منگل کے ہی روز ٹرمپ نے باور کرایا تھا کہ امریکا ،،، سعودی عرب کا ایک مضبوط شراکت دار رہنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے خاشقجی کے قتل کے حوالے سے معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں