امریکی معاونت سے صومالیہ میں الشباب کےخلاف کارروائی، متعدد جنگجو ہلاک
صومالیہ کے انٹیلی جنس حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ امریکی اسپیشل فورس کی معاونت سے سیکیورٹی اداروں نے شدت پسند گروپ "الشباب" کے دو ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق"الشباب" کے جنگجو ان ٹھکانوں سے شہریوں اور کاروباری گاڑیوں کو گذرنے سے روکتے۔ اور انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔
خبر رساں ادارے "اے پی" کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب الشباب کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے ساتھ امریکی فوج نے دو فضائی حملے بھی کیے جس کے نتیجے میں باورد سے بھری ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔ یہ گاڑی دہشت گردی کے مقصد کے لیے تیارکی گئی تھی مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شدت پسندوں کاٹھکانوں کون تھا۔
صومالی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
امریکی فوج کی طرف سے صومالیہ میں الشباب کے خلاف کارروائی میں معاونت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
ادھر جنوبی صومالیہ کے شیلی علاقے میں اودغیلی گائوں کے لوگوںنے بتایا کہ انہوں نے زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد صومالیہ میں امریکی فوج کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رواں سال کےدوران امریکی فوج صومالیہ میں الشباب کے جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر 37 فضائی حملے کرچکی ہے۔