مس یونیورس کا تاج چوتھی مرتبہ فلپائن کی حسینہ کے سَر پر
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں پیر کے روز ہونے والا مس یونیورس کا 67 واں مقابلہ فلپائن کی 24 سالہ ملکہ حسن کیٹری اُونا گرے نے جیت لیا۔ یہ مقابلے کی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب جیوری مکمل طور پر خواتین پر مشتمل تھی۔
کیٹری نے امریکا میں تعلیم حاصل کی اور وہ موسیقی کے شعبے میں ڈگری رکھتی ہیں۔ انہیں سابقہ ملکہ حسن جنوبی افریقا کی ڈیمی لینیل پیٹرز نے مس یونیورس کا تاج پہنایا۔
اس مقابلے میں 93 نوجوان خواتین نے حصہ لیا۔ اس موقع پر کیٹری کا کہنا تھا کہ "چند برس قبل میں نے ایڈز کے سبب اپنے ایک پیارے دوست کو کھو دیا۔ اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ لوگوں میں اس مرض کے ٹیسٹ کے حوالے سے آگاہی کے لیے کام کروں۔ یہ میری اولین قلبی ترجیح ہے"۔
سرخ لباس میں ملبوس کیٹری نے مزید کہا کہ "میرا دل انتہائی ممنون ہے۔ بعض لمحات تھے جب میرے دل میں شک پیدا ہوا اور میں نے گھبراہٹ اور دباؤ محسوس کیا"۔
جنوبی افریقا کی 24 سالہ ملکہ حسن ٹیمارین گرین مقابلے میں دوسرے نمبر پر اور وینزویلا کی 19 سالہ ملکہ حسن وسٹیفینی جوٹریز تیسرے نمبر پر رہیں۔
واضح رہے کہ کیٹری اُونا گرے فلپائن سے تعلق رکھنے والی چوتھی حسینہ ہیں جنہوں نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وہ تین سالوں میں یہ مقابلہ جیتنے والی دوسری فلپائنی حسینہ ہیں۔ اس سے قبل فلپائن نے 1969، 1973 اور 2015 میں مس یونیورس کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔
-
فرح صدقی نے'دو من کی دھوبن' سے مصری ملکہ حسن کا سفر کیسے طے کیا؟
لڑکپن میں 220 پونڈ وزن اور پھر مِس یونیورس کے مقابلے میں شریک
بين الاقوامى -
جنوبی افریقہ کی حسینہ نے مس یونیورس ’17 کا مقابلہ جیت لیا
امریکا کے شہرلاس ویگاس میں سجے رنگارنگ 66 ویں مس یونیورس مقابلے کا تاج جنوبی ...
بين الاقوامى -
ملائیشیا کی یہ لڑکی مِس یونیورس مقابلے کے لیے کیوں نامزد ہوئی ؟
ملائیشیا کے شمال مشرقی علاقے سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ ایویٹا ڈیلمنڈو کو سال 2018 ...
بين الاقوامى