سوڈان حکومت مخالف تحریک کا نیا موڑؑ، اپوزیشن کی سول نافرمانی کی دھمکی
سوڈان میں اپوزیشن جماعتوں نے ایک مشترکہ بیان میں ملک میں احتجاج کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا پردہ چاک کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہونے اور جامع سول نافرمانی کے اعلان کے لیے تیار ہیں۔
سوڈان پروفیشنلز ایوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت ملک چلانے کی اہلیت کھو چکی ہے۔ ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا کہ حکومت ربڑ کی گولیاں چلا کر اور گرفتاریوں کی پالیسی اپنا کر پُر امن مظاہروں کو پُرتشدد بنا رہی ہے۔
ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ایسی کسی سودے بازی کو قبول نہیں کرے گی جس سے حکومت کے سربراہ کی سبکدوشی عمل میں نہ آئے۔
دوسری جانب نیشنل کانگریس پارٹی کے نائب سربراہ فیصل ابراہیم نے حالیہ واقعات کی اہمیت کو کم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں جماعت ملک کی صورت حال پر مطمئن ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقتصادی معاملات پر توجہ دینے، قیمتوں کو کنٹرول کرنے، سوڈانی نوجوان کے ساتھ مکالمے اور اس کی پریشانیوں کو قریب جا کر جاننے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ روز سوڈان کے مشرق میں واقع علاقے کسلا میں پولیس نے حکومت مخالف مظاہرے میں شریک احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
-
سوڈان : عوامی احتجاج اور مظاہرے جامع ملک گیر ہڑتال کی جانب گامزن
سوڈان میں پیشہ وارانہ افراد کی انجمن Sudanese Professionals Association اور ...
بين الاقوامى -
سوڈان میں احتجاج جاری، فوج کا صدر البشیر کا ساتھ دینے کا اعلان
سوڈان میں مہنگائی کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں پرتشدد ...
بين الاقوامى -
سوڈان میں احتجاج کے بعد نیل الابیض ریاست میں ہنگامی حالت نافذ
احتجاج روکنے کے لیے انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی گئی
بين الاقوامى