’’افریقا پر قبضہ کا الزام کیوں لگایا‘‘؟ فرانس کا اٹلی سے احتجاج
افریقا پر قبضے اور افریقی عوام کو غربت میں متبلا کرنے کے الزامات کے بعد اٹلی اور فرانس کے درمیان ایک نیا سفارتی تنازع کھڑا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پیرس میں متعین اطالوی سفیرہ کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے نائب اطالوی وزیر اعظم لویگی دی مایو کے متنازع پر سخت احتجاج کیا گیا۔
خیال رہے کہ نائب اطالوی وزیراعظم نے فرانس پر افریقی ممالک پر قبضے، عوام کو غربت میں مبتلا کرنے اور پناہ گزینوں کے بحران کو مزید بڑھانے کا الزام عاید کیا تھا۔
فرانس کی خاتون وزیر برائے یورپی امور ناتالی لوازو نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کے دفتر کے ڈائریکٹر کی جانب سے اطالوی سفیرہ تھیریسا کاسٹالوڈ سے ان کے نائب وزیراعظم کے ’’ناپسندیدہ‘‘ اور’’غیر ذمہ دارانہ‘‘ بیان پر سخت احتجاج کیا ہے۔
خیال رہے کہ دی مایو نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ یورپی یونین بحر متوسط میں پناہ گزینوں کے بحران کو مزید بڑھانے اور افریقا میں غربت مسلط کرنے پر فرانس اور دوسرے ممالک پر پابندیاں عاید کرنے کی سفارش کرے گی۔
-
سوڈان میں تعینات اطالوی سفیر نےعوام دوستی کی عمدہ مثال کیسے قائم کی؟
سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج وائرل ہوئی ہے جس میں سوڈان میں متعین اطالوی سفیرکو سوڈان ...
ایڈیٹر کی پسند -
اطالوی جوڑے کا 14 بلند ترین چوٹیاں سرکرنے کا ریکارڈ
اٹلی سے تعلق رکھنے والے رومانو بینیٹ اور اس کی اہلیہ نیفیز میروی نے نیپال میں واقع ...
ایڈیٹر کی پسند -
شام میں یرغمال اطالوی کی رہائی کے لیے مدد کی اپیل
شام میں شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے ایک اطالوی شہری نے اپنی رہائی کے لیے ...
مشرق وسطی -
اطالوی جرائم پیشہ مافیا داعش اور بوکو حرام کا معاونت کار
مافیا کی طرف سے شدت پسندوں کو منشیات فراہم کی جاتی ہیں
بين الاقوامى -
اطالوی پولیس پر دو امریکی طالبات کی عصمت دری کا الزام
اٹلی کی خاتون وزیر دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ جمعہ کے روز فلورنس شہر میں پولیس ...
مشرق وسطی -
اطالوی مافیا کی نوادرات کے بدلے لیبیا میں داعش کو اسلحے کی فروخت
ایک نئی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اٹلی کے مافیا گروپ اسمگل شدہ اور لوٹے ...
بين الاقوامى