داعش کی خلافت میں 4 برس گزارنے والی شمیمہ بیگم کو کوئی پشیمانی نہیں
داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی 19 سالہ برطانوی لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے شام میں داعش کی خلافت کے زیر سایہ گزارے جانے والے 4 برسوں پر کوئی ندامت نہیں ہے۔ شمیمہ بیگم نے یہ بات برطانوی ٹی وی چینل اسکائی نیوز کو اتوار کے روز دیے گئے انٹرویو میں کہی۔
تاہم شمیمہ کی خواہش ہے کہ وہ برطانیہ لوٹ جائے تا کہ اپنے تیسرے بچے کی دیکھ بھال کر سکے جس کی پیدائش چند روز قبل ہوئی ہے۔ اس سے قبل شمیمہ کے دو بچے مناسب خوراک نہ ملنے کے سبب شیر خوارگی کی عمر میں فوت ہو چکے ہیں۔
شمیمہ کا کہنا ہے کہ جب وہ 14 برس کی تھی تو عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا ہر جگہ داعش کی خلافت پر مبنی دولت اسلامیہ کا چرچا تھا اور ابتدائی مراحل میں اسے بہت زیادہ کشش محسوس ہوئی۔
انیس سالہ شمیمہ کے مطابق شام کے شہر الرقہ کا سفر کرنا ایک طرح سے اس کی غلطی تھی۔ تاہم شمیمہ نے واضح کیا کہ وہ اس پر قطعا پیشمان نہیں کیوں کہ اس سفر نے اسے تبدیل کر دیا اور زیادہ طاقت ور بنا دیا۔
"Have you made a mistake?" asks Sky News' @sparkomat.
— Sky News (@SkyNews) February 17, 2019
IS bride Shamima Begum says she doesn't regret leaving the UK to join Islamic State in Syria.
Watch the full interview here: https://t.co/JlQZG73ZiQ pic.twitter.com/gXXUmauFcM
شمیمہ نے باور کرایا کہ اگر وہ برطانیہ میں ہی رہتی تو اسے اپنے شوہر جیسا شخص نہیں ملتا۔ وہ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والا داعشی جنگجو تھا اور اس کا نام ریگو ڈیجک تھا۔ شمیمہ نے اپنے شوہر کے لیے اور اس کے ساتھ گزاری گئی زندگی کے حوالے سے بھرپور محبت کا اظہار کیا۔
برطانوی لڑکی کے مطابق اس کا طویل عرصے سے اپنے شوہر سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا کیوں کہ اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں ملتی۔
شمیمہ کے مطابق کسی برطانی عہدے دار نے اب تک اس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ شمیمہ ان تین طالبات میں سے ایک ہے جو فروری 2015 میں بیتھنل گرین اکیڈمی سے فرار ہوئیں۔ ان طالبات نے داعش میں شمولیت کے لیے اپنے گھروں کو چھوڑ دیا تھا۔
دیگر دو طالبات کے نام خدیجہ سلطانہ اور امیرہ عباس ہیں۔
دی ٹائمز اخبار کے مطابق بقیہ دونوں طالبات نے بھی داعشی جنگجوؤں سے شادیاں کیں۔ ان میں خدیجہ سلطانہ مئی 2016 میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گئی تھی۔
-
نُوری المالکی نے داعش میں عراق کے داخلے کے لیے امریکی پیسے کا کیسے استعمال کیا؟
حال ہی میں امریکی وزارت انصاف نے "Sallyport Global Services" نامی عالمی ...
مشرق وسطی -
شام : صوبہ دیرالزور میں داعش کا مکمل گھیراؤ، صرف نصف مربع کلومیٹر تک محدود
شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں انتہا پسند گروپ داعش کے جنگجو صرف نصف ...
مشرق وسطی -
داعش کی خلافت میں بدعنوانی اور بے رحمانہ کارروائیاں دیکھیں : برطانوی لڑکی کی بازگشت
داعش کی خلافت کے زیر انتظام 4 برس گزارنے والی 19 سالہ برطانوی لڑکی مایوسی کا شکار ...
مشرق وسطی