سوڈان پر کوئی بیرونی حل مسلط نہیں کیا جائے گا: امریکا
امیریکی قومی سلامتی کونسل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون خاص اور افریقا کے امور کے لیے سینئر مشیر سیریل سارٹر کا کہنا ہے کہ سوڈان پر باہر سے کوئی حل مسلط نہیں کیا جائے گا۔
سارٹر کا یہ بیان خرطوم میں سوڈانی صدر کے معاون فیصل حسن ابراہیم سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان اس وقت عبوری مرحلے سے گزر رہا ہے تاہم اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ حکومت شہریوں کے پر امن اظہار کے حق کا احترام کرے۔ سارٹر نے مظاہرین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پر امن رہنے پر کاربند رہیں۔
امریکی عہدے دار کے مطابق مزید صبر کے ذریعے حکومت کوئی سیاسی حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اور سوڈان پر باہر سے کوئی حل نہیں تھوپا جائے گا۔
دوسری جانب فیصل حسن ابراہیم نے باور کرایا ہے کہ سوڈان مشترکہ دل چسپی کے تمام امور میں امریکا کے ساتھ بات چیت پر کاربند ہے۔
سیریل سارٹر سوڈان کے دو دن کے دورے پر اتوار کے روز دارالحکومت خرطوم پہنچے تھے
-
امریکا اصلاحات کی صورت میں سوڈان کا نام بلیک لسٹ سے ختم کرنے کو تیار
امریکا نے سوڈان کا نام مزید اصلاحات کی صورت میں اپنی سیاہ فہرست ( بلیک لسٹ ...
بين الاقوامى -
سوڈان پر اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے امریکا کے ساتھ مذاکرات معطل
سوڈان کے صدر عمر البشیر نے اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے امریکا کے ساتھ مذاکرات ...
بين الاقوامى -
ایران ،سوڈان کو پرزوں کی فروخت، امریکا کا فوکر پر جرمانہ
ڈچ طیارہ ساز کمپنی نے امریکی پابندیوں کے برعکس فاضل پرزے برآمد کیے تھے
بين الاقوامى