تھائی لینڈ: سانپ نے کمرے میں گھس کرسوئی خاتون کو ڈس لیا: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ایک فوٹیج پوسٹ کی گئی جس میں ایک سانپ کوخاتون کے بیڈ روم میں گھس کر اس کے پائوں پر ڈنگ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ تھائی لینڈ میں پیش آیا جہاں ایک سانپ نے گھر میں اپنے کمرے میں سوئی 75 سالہ خاتون کے پائوں پر ڈنگ مار دیا۔

'فاکس نیوز' کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ بُدھ کی صبح پیش آیا۔سانپ ڈسنے کے بعد خاتون شدید تکلیف میں قریب ہی اپنے بیٹے کے کمرے تک آئی۔

ذرائع ابلاغ میں اس خاتون کی شناخت 'سیدسوفا کے نام سے کی گئی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں نے پائوں میں شدید تکلیف محسوس کی۔ اس وقت کمرے میں اندھا تھا۔ میں نے روشنی جلائی۔ میں نے دیکھا کہ فرش پر کوئی چیز حرکت کررہی ہے۔ غور سے دیکھنے پر پتا چلا کہ تو وہ سانپ تھا۔ اس کے بیٹے نے سانپ کا پیچھا کیا مگر وہ غسل خانے میں گھسنے کےبعد غائب ہوگیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں