شام میں ترکی کی فوجی کارروائی پرانقرہ سے کوئی بات نہیں کی:امریکا
امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے شمال مشرقی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے حوالے سے انقرہ سے کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا نہیں سمجھتا کہ شمال مشرقی شام میں ترک فوج کو ترکی کے دفاع کے لیے کسی قسم کی کارروائی کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں ترکی کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا تھا کہ شام میں کردوں کے زیرانتظام علاقے میں ترکی کی مُمکنہ فوجی کارروائی پر انقرہ اور واشنگٹن کےدرمیان بات چیت ہوئی ہے۔
اس کے جواب میں ایک امریکی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا نے ترکی کے ساتھ شمال مشرقی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی پر کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔
امریکی عہدیدار کا کہنا تھاکہ ہم شمال مشرقی شام میں ترکی کے خدشات دور کرنے کے لیے انقرہ کے ساتھ سیف زون کے قیام پر بار بار بات چیت کرچکے ہیں مگر شام میں ترکی کی فوجی کارروائی پر کوئی بات نہیں کی ہے۔
-
شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے طاقت کا خلا پیدا نہیں ہونا چاہیے : ترکی
تر کی کے وزیر دفاع حلوسی عکار نے کہا ہے کہ امریکا کو شام میں اپنے ...
بين الاقوامى -
ترکی، شام میں اکیلے ’’محفوظ علاقہ‘‘ بنا سکتا ہے: چاوش اوغلو
ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک شام میں ...
بين الاقوامى -
ترکی شمالی شام میں ’’سیف زون‘‘ بنائے گا: ایردوآن
محفوظ علاقہ بنانے سے متعلق ترک اعلان امریکی صدر کے فون کے بعد سامنے آیا
مشرق وسطی