.

’’دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی ہر مذہب اور بین الاقوامی قانون مذمت کرتا ہے‘‘

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد کا گورنر نیوزی لینڈ پاٹسی ریڈی کے نام تعزیتی برقیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کی گورنر کے نام تعزیتی برقیہ ارسال کیا، جس میں سعودی قیادت نے کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد میں دہشت گردی کی کارروائی کے نتیجے میں 49 افراد کی شہادت اور دسیوں کے زخمی ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

گورنر نیوزی لینڈ پاٹسی ریڈی نے نام بھیجے گئے ٹیلی گرام میں شاہ سلمان نے لکھا ہے کہ ’’ہمیں کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کا علم ہوا ہے۔ ہم اس قابل نفرت مجرمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم اپنی اور سعودی حکومت وعوام کی جانب سے آپ، شہداء کے خاندانوں اور دوست نیوزی لینڈ عوام سے اس واقعہ پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ دہشت گردی کی اس کارروائی کے موقع پر ہم آپ کے دوست ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایسی کارروائیوں کی تمام ادیان، اعراف اور بین الاقوامی قوانین مذمت کرتے ہیں۔ ہم اللہ سبحانہ تعالیٰ سے مرحومین کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔‘‘

ادھر ولی عہد شہزاہ محمد بن سلمان نے بھی گورنر پاٹسی ریڈی کے نام اپنے علاحدہ تعزیتی ٹیلی گرام میں جمعہ کے روز کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی کے نتیجے میں ہونی والی ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ادیان اور بین الاقوامی قوانین ایسی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے بھی اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔