کم کارداشیان کے ہاں متبادل ماں کے ذریعے چوتھے بچے کی پیدائش
ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ کم کارداشیان اور ان کے شوہر کینی نے اپنے چوتھے بچے کی دنیا میں آمد کا خیر مقدم کیا ہے۔ بچے کی پیدائش کے لیے متبادل ماں (سیروگیٹ) کا طریقہ اختیار کیا گیا۔
کارداشیان نے جمعے کے روز اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "وہ یہ رہا ، وہ بالکل پرفیکٹ ہے"۔
He’s here and he’s perfect!
— Kim Kardashian West (@KimKardashian) May 10, 2019
اپنی ای میل میں کارداشیان نے بتایا کہ یہ بچہ جمعرات کے روز پیدا ہوا اور اس کا وزن 6 پونڈ اور 9 اونس ہے۔
کارداشیان کی تیسری اولاد ڈیڑھ سالہ بیٹی شکاگو نے بھی متبادل ماں کے ذریعے جنم لیا تھا۔
کارداشیان کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہالی وڈ اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ہوئی ہے کہ وہ وکیل بننے کے لیے تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔