خلیج میں بحری جہازوں‌ پر تخریب کاری کی تحقیقات میں امریکا اور یورپ بھی شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

متحدہ عرب امارات کےحکام کا کہنا ہےکہ گذشتہ اتوار کو خلیج میں چار بحری جہازوں پر تخریب کاری کے حملے کی تحقیقات میں امریکا، سعودی عرب، فرانس، ناروے اور امارت کے ماہرین شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (WAM) کے مطابق اماراتی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو جاری ایک بیان میں بتایا تھا کہ " آج صبح خلیجِ عُمان میں متحدہ عرب امارات کے پانیوں کے نزدیک 4 تجارتی بحری جہازوں کو تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی امارتِ فجیرہ کے نزدیک مشرقی ساحل اور علاقائی پانی کے اندر کی گئی"۔

بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ،،، متعلقہ حکام نے تمام ضروری اقدامات کر لیے ہیں اور وہ مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تخریب کاری کا ہدف بننے والے جہازوں سے کسی قسم کے خطرناک مواد یا ایندھن کا اخراج بھی نہیں ہوا۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق فجیرہ کی بندرگاہ پر کسی قسم کی رخنہ اندازی کے بغیر معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وزارت خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ "تجارتی بحری جہازوں کو تخریب کاری کا نشانہ بنایا جانا اور ان کے عملےکی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا ایک خطرناک پیش رفت ہے"۔ بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آبی ٹریفک کی سلامتی اور تحفظ کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی فریق کو روکنے کے لیے اپنی ذمے داریوں کو پورا کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں