فلپائنی صدر کا کئی ٹن کچرا کینیڈا واپس بھجوانے کا حکم
'باضابطہ وصولی نہ ہونے کی صورت میں کچرا سمندری حدود میں پھینکا جائے'
فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے کئی سال قبل کینیڈا کی جانب سے فلپائن کو بھجوائے گئے کئی ٹن وزنی کچرے کو کینیڈا واپس بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
صدر کے ترجمان کے مطابق اگر کینیڈا نے اس کچرے کو باضابطہ طور پر قبول نہ کیا تو اسے کینیڈا کی سمندری حدود میں پھینک دیا جائے گا۔
گذشتہ ہفتے تنازع کے حل کے لیے منیلا نے 15 مئی کی طے شدہ ڈیڈلائن گزرنے کے بعد اوٹاوا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر دوتیرتے نے ڈیڈلائن گزرنے کی وجہ سے اس کچرے کو کینیڈا کو واپس بھیجنے کے لئے کہا ہے۔
کینیڈا کی ایک فرم نے 2013 اور 2014 کے دوران ریسائیکلنگ کرنے کی غرض سے کچرے کے درجنوں کنٹیرز فلپائن بھیجے اور یہ کچرا تب ہی سے فلپائن اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات میں رخنہ بنا ہوا ہے۔
کینیڈا کی وزیر ماحولیات کیتھرین مکّینا کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا کی ایک کمپنی کو اس کچرے کی کینیڈا واپسی اور اس کو ٹھکانے لگانے کا معاہدہ کیا ہے۔
-
فلپائن نے روزگار کے لیے کویت جانے کے خواہاں شہریوں پر عاید پابندی ختم کر دی
فلپائن نے روزگار کے سلسلے میں کویت جانے کے خواہاں اپنے ورکروں پر عاید ...
بين الاقوامى -
فلپائن کویت سے تارکینِ وطن کے معاملے پر غلط فہمیوں کے خاتمے کو تیار
فلپائن نے کویت کی جانب سے تارکینِ وطن ورکروں کے حقوق پر پیدا ہونے ...
بين الاقوامى -
فلپائن: انتخابات میں جیت کا فیصلہ سکّہ اُچھال کر
فلپائن میں انتخابات کے ذمے داران نے میئرشپ کے لیے انتخابی دوڑ کا نادر نوعیت کا ...
بين الاقوامى