سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے ابھا میں یمنی حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے ہفتے کو جنوب مغربی شہر ابھا کی فضائی حدود میں یمن کے حوثی باغیوں کا فائر کیا گیا ایک بیلسٹک میزائل تباہ کردیا ہے۔

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے جمعہ کو ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے پانچ ڈرونز کو بھی مار گرایا تھا۔

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ایک بیان کے مطابق ان بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں کا ہدف ابھا کا ہوائی اڈا تھا۔اسی ہوائی اڈے اور اس کے نزدیک واقع شہر خمیس مشیط پر حوثیوں کے بدھ کو میزائل حملے میں چھبیس شہری زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں