ترک انٹیلی جنس اہلکار کو نائن الیون حملوں کا 40 دن پہلے کیسے پتا چلا؟
ترکی کے محکمہ سراغرسانی میں انسداد دہشت گردی ونگ کے ایک سابق عہدہ دار محمد ایمور نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک خبر رساں اداروں کو 11 ستمبر 2001ء کو امریکا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں 40 دن پہلے علم ہو چکا تھا مگراُنہیں سنجیدہ نہیں لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا ’’کہ انقرہ کو یہ معلومات ترکی میں منشیات کے ایک تاجر مصطفیٰ کے ذریعے حاصل ہوئی تھیں۔‘‘ مسٹر ایمور نے دعویٰ کیا کہ ’’وہ بعض ملکوں میں جاسوس کے طور پر کام کرتے رہے ہیں تاہم انہوں نے ان ملکوں کا نام نہیں لیا۔‘‘ محمد ایمور نے یہ لرزہ خیز انکشافات اپنی تازہ نئی 'رازوں کا افشاء' میں کیا۔
وہ لکھتے ہیں ’’کہ نائن الیون کا واقعہ رونما ہونے سے چالیس دن قبل مجھے اس کا علم ہو گیا تھا۔ ہم نے اس حوالے سے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی اور اپنے ساتھیوں کو آگاہ کیا مگر انہوں نے اس انتباہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ اگر انٹیلی جنس ادارے ان کی وارننگ کو سنجیدگی سے لیتے تو دہشت گردانہ حملے میں ہزاروں افراد کو بچایا جا سکتا تھا۔
خیال رہے کہ گیارہ ستمبر 2001ء کو نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جڑواں ٹاورز پر جہازوں کے ذریعے کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں القاعدہ کو ملوث بتایا جاتا ہے مگر اس حوالے سے کئی اور مفروضے اور کہانیاں بھی مشہور ہیں۔ ترک انٹیلی جنس کے سابق اہلکار کا حالیہ انکشاف ان مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیوں میں ایک نیا اضافہ ہے۔
محمد ایمور اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ ’’انہیں نائن الیون کے رونما ہونے سے 40 دن پہلے علم ہوا، مگر ہم ان حملوں کو نہیں روک پائے جس کے نتیجے میں 2996 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہمیں نائن الیون کے حملوں کی منصوبہ بندی کی خبر منشیات کے ایک تاجر مصطفیٰ کے ذریعے پہنچی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کو معلومات فراہم کیں۔ میں نے انہیں بتایا کہ میں ان سے ایک انتہائی اہم موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے درمیان ملاقات کا وقت طے پا گیا۔ دو روز بعد یعنی 2 اگست کو ایک خاتون اور ایک اجنبی شخص ہمارے پاس آئے۔ میں نے مصطفیٰ سے کہا کہ وہ ہوٹل میں میرا انتظار کریں۔ ہو سکتا ہے کہ مرکزی انٹیلی جنس کے لوگ آپ سے ملنا چاہیں گے۔ ہم نے انٹیلی جنس حکام سے ترکی زبان میں بات کی اور انہیں اس حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔
محمد ایمور نے کہا کہ چالیس روز قبل ملنے والی اطلاع کو کسی نے سنجیدگی سے نہیں لیا جس کے نتیجے میں گیارہ ستمبر کو تین ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اگر مصطفیٰ کی بات کو سنجیدگی سے لیا جاتا تو امریکا تباہی سے بچ جاتا۔
-
نائن الیون میں بچ جانے والا امریکی کینیا میں دہشت گردوں کا شکار
انسان کی موت جہاں لکھی ہو وہ بڑے بڑے حادثات سے بچ کروہاں ضرور پہنچتا ہے۔ ایسا ہی ...
بين الاقوامى -
نائن الیون حملہ آوروں کا شامی نژاد ’جرمن معاون‘ پکڑا گیا
امریکا میں نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کے منصوبہ سازوں کا مبینہ معاون ایک شامی ...
مشرق وسطی -
’اوباما نائن الیون حملوں سے متعلق ہرجانے کا قانون ویٹو کریں گے‘
ہرجانے کا متنازع بل امریکیوں کو عالمی عدالتوں میں گھسیٹنے کا ذریعہ بنے گا
بين الاقوامى -
نائن الیون حملوں میں سعودی کردار کا کوئی ثبوت نہیں: امریکا
امریکی حکومت نے ایک بار پھر وضاحت کے ساتھ باور کرایا ہے کہ 11 ستمبر 2001ء کو ...
بين الاقوامى -
امریکا: ایران کے منجمد اثاثے نائن الیون کے متاثرین کو دینے کا فیصلہ
خامنہ ای نائن الیون دہشت گردی کے دوسرے ملزم قرار
بين الاقوامى -
"نائن الیون کے بعد امریکا نے کچھ لوگوں پر تشدد کیا"
کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ!
بين الاقوامى