لیبیا کے معیتیقہ ہوائی اڈے پر ڈرون کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر فضائی حملے میں تباہ

بمباری مشرقی لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی وفادار فوج کے زیر کمان فضائیہ نے کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مشرقی لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی وفادار فوج نے معیتیقہ ہوائی اڈے پر قومی وفاق حکومت کے ڈرون کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر بمباری کر کے اسے تباہ کردیا۔

لیبی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے نیوز کانفرنس کو بتایا ’’کہ معیتیقہ ہوائی اڈے کے اندر قائم ڈرون ریمورٹ کنٹرول مرکز تباہ کر دیا گیا ہے۔

ادھر معیتیقہ ہوائی اڈے کے حکام نے سماجی رابطوں‌ کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک بیان پوسٹ‌ کیا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں‌ بمباری کے واقعے کے بعد ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد ورفت روک دی ہے۔

معیتیقہ ہوائی اڈے کو پہلے ہی بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا تاہم اندرون ملک پروازوں کے ساتھ ترکی، اردن اور تیونس کے لیے اس ہوائی اڈے سے پروازیں جاری رہی ہیں۔

لیبی فوج نے جب سے طرابلس کا قبضہ حاصل کرنے کے لیے فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے معیتیقہ ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن متعدد بار تعطل کا شکار ہوا ہے۔ ہوائی اڈے پر جنرل خلیفہ حفتر کی زیر کمان فوج بھی بمباری کرتی رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں