فرانسیسی جریدے پر سارکوزی اپنی اہلیہ سے لمبے کیسے نظر آئے؟
فرانس میں ہفتہ وار جریدے "Paris Match" نے واضح کیا ہے کہ اس نے سابق فرانسیسی صدر نکولس سارکوزی کی اپنی اہلیہ کارلا برونی کے ساتھ تصویر کو تبدیلی کے ساتھ شائع نہیں کیا۔ جریدے کے مطابق سارکوزی اپنے گھر کی دہلیز کے آگے کارلا کے مقابلے میں اونچی جگہ پر کھڑے تھے جس کے سبب سابق صدر تصویر میں اپنی اہلیہ سے لمبے نظر آ رہے ہیں۔
جریدے نے جمعرات کے روز اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں باور کرایا ہے کہ رواں ہفتے "پیرس میچ" کے ٹائٹل پر شائع ہونے والی تصویر میں کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ سابق صدر سارکوزی کا قد 5 فٹ 5 انچ ہے جب کہ ان کی اہلیہ اور سابقہ سپر ماڈل کارلا برونی کا قد 5 فٹ 9 انچ ہے۔ مذکورہ تصویر میں سارکوزی کے کارلا سے قد میں اونچا نظر آنے کے سبب سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگوں کے تبصرے سامنے آئے۔
سال 2015 میں بھی پیرس میچ جریدے نے کورسیکا میں ایک ساحل پر لی گئی تصویر شائع کی تھی جس میں سارکوزی اپنی بیگم سے زیادہ لمبے نظر آ رہے ہیں۔
-
سارکوزی نے کس شرط پر فٹ بال کپ کی میزبانی قطر کو دلوانے کا وعدہ کیا؟
برطانوی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2022ء کا ورلڈ کپ قطر کو دینے کے لیے ...
بين الاقوامى -
فرانس: انتخابی مہم میں قذافی سے فنڈنگ، سابق صدر سارکوزی حراست میں
فرانس میں سابق صدر نکولا سارکوزی کو منگل کے روز پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ...
بين الاقوامى -
انتخابی مہم کی غیرقانونی فنڈنگ، سارکوزی پر فرد جرم عائد
پیرس میں فرانسیسی اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر نکولا سارکوزی کو 2012ء ...
بين الاقوامى