ملائیشیا کے سابق بادشاہ کی اپنی روسی اہلیہ کو طلاق دینے کی خبریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ملائیشیا کے سابق بادشاہ محمد پنجم جو گذشتہ برس تخت سے دست بردار ہو گئے تھے .. ان کے بارے میں یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ انہوں نے اپنی روسی اہلیہ اوکسانا ووئی ووڈینا کو طلاق دے دی ہے۔ اوکسانا 2015 میں ہونے والے مقابلہ حسن میں "مِس ماسکو" کا ٹائٹل جیت چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے طلاق کا سرٹفکیٹ بھی گردش میں ہے۔ تاہم اس ازدواجی تعلق کے اختتام کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ اس دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس جوڑے کے درمیان قطعی طلاق واقع ہوئی ہے جو کہ مذہب میں تین طلاقوں کے نام سے جانی جاتی ہے۔

ملائیشیا کے سابق بادشاہ سلطان محمد پنجم (50 سالہ) اور اوکسانا ووئی ووڈینا (27 سالہ) کی شادی نومبر 2018 میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوئی تھی۔

شاہ محمد پنجم رواں سال جنوری میں علاج کے لیے رخصت لینے کے بعد تخت سے دست بردار ہو گئے تھے۔

سال 1957 میں برطانیہ سے خود مختاری حاصل کرنے کے بعد ملائیشیا میں کسی بادشاہ کی جانب سے تخت سے دست بردار ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں