لیبیا: جنرل حفتر کی وفادار فوج کی غریان میں وفاقی حکومت کی فورسز پر بم باری
لیبیا میں جنرل حفتر کی وفادار فورسز کے لڑاکا طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب غریان شہر کے مضافات میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی فورسز کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے گودام تباہ ہو گئے۔
اس دوران مسلح ملیشیاؤں کے رہنے کے مقامات پر بھی بم باری کی گئی جن کو یہ عناصر ابو غیلان کے علاقے میں ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے کے واسطے استعمال میں لا رہے تھے۔ اسی طرح القواسم کے علاقے کے نزدیک عسکری کمپاؤنڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں وہاں موجود تمام تر گولہ بارود دھماکے سے تباہ ہو گیا۔
وفاقی حکومت کی فورسز نے گذشتہ ماہ کے اواخر میں غریان شہر پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ اس کے بعد سے حفتر کی فوج غریان کے مضافات میں مسلح ملیشیاؤں کے جتھوں کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔ غریان کو واپس لینے کے لیے جاری آپریشن میں ہتھیاروں اور ایندھن کے گوداموں پر بم باری کی گئی۔ اس دوران متعدد دہشت گرد اور وفاق کی فورسز کے زیر انتظام درجنوں اجرتی جنگجوؤں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔
اس وقت فریقین پہاڑی علاقے میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل شہر غریان کو قبضے میں لینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ یہ دارالحکومت طرابلس سے 100 کلو میٹر مغرب میں واقع ہے۔
ادھر لیبیا کے مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ الشرارہ کی آئل فیلڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام مذکورہ آئل فیلڈ کو الزاویہ آئل پورٹ سے ملانے والی پائپ لائن کا والو بند ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ابھی تک اس والو کا مقام واضح نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ یومیہ 2.9 لاکھ بیرل تیل پیدا کرنے والی یہ آئلد فیلڈ رواں ماہ کے اوائل میں بند ہو گئی تھی۔
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں کشیدگی عروج پر ہے بالخصوص معیتیقہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک عسکری جارحیت کے بیچ اس میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے مذکورہ ایئرپورٹ کے نزدیک حملوں کی کارروائیوں میں اضافے پر ایک بار پھر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے غسان سلامہ وفاق کی حکومت سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ اس ہوائی اڈے کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا سلسلہ روک دیا جائے۔
جنرل حفتر کی وفادار فوج کے مشیر صلاح عبدالکریم نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ رائے عامہ کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معیتیقہ کے ہوائی اڈے کو معرکہ آرائی سے محفوظ رکھا جائے۔ مشیر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف معرکہ آرائی جاری رہے گی جن کو بیرونی قوتیں بالخصوص ترکی اور قطر سپورٹ کر رہے ہیں۔
-
لیبیا کی فوج نے طرابلس کے نواح میں ترکی کا ڈرون طیارہ مار گرایا
لیبیا میں قومی فوج نے پیر کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ...
بين الاقوامى -
لیبیا کی فوج کا پہلی مرتبہ سرت اور مصراتہ میں وفاقی حکومت کے ٹھکانوں پر حملہ
لیبیا میں قومی فوج کے طیاروں نے ہفتے کو علی الصبح دو شہروں سرت اور مصراتہ میں وفاق ...
بين الاقوامى -
لیبیا کا جنگی طیارہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر تیونس میں اتار لیا گیا، پائلٹ گرفتار
تیونس کی فضائیہ نے لیبیا کا ایک جنگی طیارہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اپنے ملک میں ...
مشرق وسطی