برازیلی وزیر نے فرانسیسی خاتون اول کو'بدصورت' کہہ کر معافی مانگ لی
فرانسیسی خاتون اول کو ایک برازیلی وزیر کی طرف سے 'بدصورت' کہنے کے بیان نے دونوں ملکوں میں ایک بار پھر ناراضی کی لہر پیدا کردی ہے۔ حال ہی میں برازیل کے وزیر اقتصادیات نے فرانسیسی خاتون اول کی ایک تقریب میں شرکت کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں 'بدصورت' قرار دیا تھا، تاہم اب وزیر با تدبیر نے فرانسیسی خاتون اول اور حکومت سے معافی مانگ لی ہے۔
برازیل کے وزیر اقتصادیات پالو گیڈس نے فرانسیسی صدر کی اہلیہ 'بریگیٹ ماکروں' کو معافی مانگنے سے پہلے جمعرات کے روز "واقعی بدصورت" قرار دیا۔ کچھ عرصہ پیشتر برازیلی صدرجیک بولسنارو نے بھی مسز بریگیٹ کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا تھا ۔
وزیر اقتصادیات نے پیچھے ہٹتے ہوئے اپنے ریمارکس پر معذرت کی اور کہا کہ فرانسیسی خاتون اول کے بارے میں الفاظ سے ان کا ذاتی حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
برازیلی وزیر گیڈیس نے کہا کہ صدر بولسنارو نے سچ کہا تھا' واقعی یہ عورت بدصورت ہے۔'
گیڈیس کے پریس آفس نے ایک بیان شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اقتصادیات نے فرانسیسی صدر کی اہلیہ سے بات کرک ے ان کے بارے میں اپنے متنازع لطیفے پر معذرت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے 'وزیر اقتصادیات کے بیان سے کسی کی دل آزاری یا ذاتیات پر حملہ مقصود نہیں تھا۔ اس لطیفے پر بحث پر وقت ضائع نہ کیا جائے کیونکہ ملک کو اس سے بھی بڑے بڑے اور ضروری مسائل کا سامن ہے جن پر بات کرنا ضروری ہے۔
فرانس میں صدر عمانویل ماکروں کے سیاسی مخالفین میں سے ایک ژان لیوک میلونشون نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شائع کی جس میں انہوں نے برازیلی وزیر کی 'بے وقوفی' پر تبصروں کو مضحکہ خیز اور حقارت آمیز قرار دیا۔
فرانسیسی صدر ماکروں نے بولسنارو کے تبصروں کو "انتہائی حقارت آمیز" قرار دیا۔
ایمیزون میں جنگل کی آگ پھیل جانے کے بعد بولسنارو اور میکرون میں ماحولیاتی تبدیلی پر بار بار تصادم ہوا ہے۔
فرانسیسی اور برازیل کے صدور کے مابین پائے جانے والے تنازعہ میں اس وقت شدت پیدا ہوگئی جب اس سے قبل بولسنارو نے فرانس کے وزیر خارجہ کے ساتھ برازیل میں ہونے والی ملاقات کو آخری لمحے میں منسوخ کردیا۔ انہوں نے ملاقات منسوخی کی وجہ حجام سے شیو بنانا اور حجامت بنانا بتائی جسے انہوں نے فیس بک سے لائیو نشر کیا۔