حملوں کے نتیجے میں ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں: سربراہ ارامکو
"دہشت گرد ہمیں اور مملکت سعودی عرب کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں"
سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی 'ارامکو' کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر نے کمپنی کے ملازمین کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ 14 ستمبر کو بقیق اور خریص میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد وہ پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 23 ستمبر کو سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے 'ارامکو' کمپنی کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جارحیت پسند ہمیں عدم استحکام سے دوچار کر کے کمزور کرنا چاہتے ہیں، لیکن خدا کے فضل و کرم سے ان حملوں کے ذریعے ہمیں کمزور کرنے والا دشمن پانے مذموم مقصد میں ناکام رہا ہے اور سعودی عرب کی تیل کی صنعت کو غیرمستحکم کرنے کی سازش نہ صرف ناکام ہوئی ہے بلکہ ان حملوں سے ہم زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا پیارا وطن اور کمپنی کے 70،000 ملازمین ہمارے دشمنوں سے زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں'۔
خیال رہے کہ ارامکو کمپنی کے جنوبی زون کے جنرل منیجر فہد عبد الکریم نے گذشتہ روز سرکاری کمپنی کے ذریعہ منعقدہ ایک ٹور کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ارامکو کو یقین ہے کہ خریص تنصیبات سےستمبر کے آخر تک پیداوار مکمل طور پر بحال ہوجائے گی۔
خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' کے نمائندوں نے متاثرہ تنصیبات پر جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مقامات پر مرمت کا کام دن رات جاری ہے۔
خیال رہے کہ 14 ستمبر ہفتے کو علی الصباح سعودی عرب کے علاقوں بقیق اور خریص میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔
-
چینی صدر کا شاہ سلمان سے رابطہ، ارامکو کی تنصیبات پر حملوں کی مذمت
چینی صدر شی جن پنگ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ...
بين الاقوامى -
ارامکو حملوں کے بعد خلیج میں امریکا کی اضافی کمک کا آپشن زیرِ غور
امریکی عسکری ذمے داران کے مطابق وزارت دفاع پینٹاگان کے عہدے داران نے جمعرات کے روز ...
بين الاقوامى -
ایرانی اسلحہ سے ارامکو تنصیبات پرعالمی توانائی کی رسد کو نشانہ بنایا گیا: الجبیر
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے جمعرات کے روز کہا کہ ...
مشرق وسطی