سعودی عرب اور کویت نیوٹرل زون میں واقع کنووں سے تیل پیداوار کی بحالی پر متفق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے دو رکن ممالک سعودی عرب اور کویت نے نیوٹرل زون میں واقع تیل کے کنووں سے پیداوار دوبارہ شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ماضی میں دونوں ملکوں کی کمپنیاں مشترکہ طور پر تیل کے ان کنووں کا انتظام چلاتی رہی ہیں۔

دو کویتی اخبارات القبس اور الرائے نے بے نامی ذرائع کے حوالے سے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی ہے۔دونوں اتحادی ممالک کے درمیان بعض سیاسی اختلافات کی بنا پر سعودی عرب اور کویت کے درمیان واقع غیر جانبدار سرحدی علاقے ( نیوٹرل زون) میں تیل کے دو کنووں اکخفجی اور الوفرہ سے تیل کی پیداوار بند کردی گئی تھی۔دونوں ملکوں کے حکام گذشتہ کئی ماہ سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

نیوٹرل زون میں 1920ء کے عشرے سے تیل دریافت ہوا تھا ۔ مذکورہ دونوں کنووں سے بندش سے تیل کی یومیہ پیداوار پانچ لاکھ بیرل حاصل ہورہی تھی لیکن دونوں ملکوں میں بعض اختلافات کی وجہ سے انھیں بند کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ان کنووں سے حاصل ہونے والی پیداوار سعودی عرب اور کویت میں مساوی تقسیم کی جاتی ہے۔

کویتی اور سعودی حکام نے فوری طور پر نیوٹرل زون سے پیداوار دوبارہ شروع کرنے سے متعلق رپورٹس کی تصدیق نہیں کی ہے۔اخبار القبس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کے سرکاری حکام جمعرات کو مل بیٹھے تھے اور انھوں نے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔الرائے نے اس کو ایک تاریخی سمجھوتا قرار دیا ہے لیکن اس کی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

القبس کا کہنا ہے کہ بعض انتظامی معاملات طے پانے کے بعد خفجی سے بہت جلد پیداوار شروع کردی جائے گی اور الوفرہ سے آیندہ تین ماہ میں پیداوار شروع کردی جائے گی۔

خفجی فیلڈ کا انتظام اکخفجی جائنٹ آپریشنز کمپنی کے پاس ہے۔ یہ کویت کی خلیج آئیل کمپنی اور اگو کو کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ اگوکو سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو کی ذیلی کمپنی ہے۔اس کو اکتوبر 2014ء میں ماحولیاتی وجوہ کی بنا پر بند کردیا گیا تھا اور تب اس کی پیداوار دو لاکھ 80 ہزار بیرل سے تین لاکھ بیرل یومیہ تھی۔

الوفر ہ کو مئی 2015ء میں انتظامی مشکلات کی بنا پر بند کردیا گیا تھا۔ تب یہاں سے دو لاکھ 20 ہزار بیرل یومیہ عربی بھاری خام تیل نکالا جارہا تھا۔ امریکا کی بڑی تیل کمپنی شیوران سعودی عرب کی جانب سے اس فیلڈ سے تیل کی پیداوار حاصل کررہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں