مکہ معظمہ میں 'رضا کار' پروگرام میں 10 ہزار ایک فورم پر جمع

پروگرام کا مقصد رضا کارانہ خدمات کے لیے آگاہی فراہم کرنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مکہ معظمہ میں مقامی شہریوں کی طرف سے 'رضا کار سوسائٹی' کے عنوان سے ایک نیا رضا کار پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں اب تک 10 ہزار شہری شامل ہوچکے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ معظمہ کی مختلف کالونیوں کی آرگنائزیشن کے زیرانتظام یوتھ گروپوں کی طرف سے رضا کار پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس فلاحی پروگرام کا مقصد شہریوں میں رضاکارانہ سرگرمیوں ، باہمی تعاون اور امداد کے کلچر کو عام کرنا ہے۔

مکہ معظمہ کی یوتھ فورس کے جنرل سپروائزر ھانی مدنی نے کہا کہ رضار مہم الزایدی کالونی میں ہونے والے سماجی میلے کے موقع پرشروع کی گئی۔ اس کا مقصد رضاکارانہ خدمات کے تصور اور اس کے مفہوم سے لوگوں کو آگاہ کرنا، سوسائٹی میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عمل میں اضافہ اور رضا کارانہ کاموں کے حوالے سے عوام الناس میں ماحول ساز گار بنانا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ھانی مدنی نے کہا کہ اس پروگرام کو 56 کارکنوں نے شروع کیااور میلے میں تین ہزار پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ رضا کار مہم کو آگےبڑھانے کے لیے مختلف سماجی سرگرمیاں، تھیٹر مقابلے اور دیگر تفریحی پروگرامات بھی کرائے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں