ایران نے کوئی جنگ نہیں جیتی، نہ ابھی مذاکرات ہارے: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراقی دارلحکومت بغداد میں جمعہ کو علی الصباح امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراق کی پاپولر موبلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مھدی المھندس کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’کہ ایران نے کبھی کوئی جنگ نہیں جیتی، تاہم تہران کو ابھی مذاکرات میں مات نہیں ہوئی۔‘‘ یہ ٹویٹ دراصل تہران کو امریکا کے ساتھ از سر نو مذاکرات شروع کرنے کی دعوت ہے۔

Advertisement

حملے کے فوری بعد صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ پیغام میں صرف امریکی پرچم کی تصاویر کسی تبصرے کے بغیر جاری کی تھی۔

امریکا نے جمعہ کے روز ڈرون طیاروں کے ذریعے ایک منظم آپریشن کر کے عراقی پاپولر موبلائزیشن فورس کی قیادت اور ارکان کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک غیر ملکی وفد کے ہمراہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے جنوبی دروازے سے باہر نکل رہے تھے۔ بعد ازاں سامنے آنے والی خبروں سے اس امر کی تصدیق ہوئی کہ عراقی رہنماؤں کے ہمراہ نشانہ بننے والے دوسرے افراد میں القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی بھی شامل تھے۔

حملے میں القدس فورس کے قاسم سلیمانی سمیت، عراق کی الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومھدی مھندس، اسی تنظیم کے شعبہ تعلقات عامہ محمد الجابری اور حیدر علی شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں