.

کرونا وائرس نے مزید 43 جانیں نگل لیں، ہلاکتوں کی تعداد 213 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی حکام نے جمعہ کی صبح بتایا کہ علاقے 'ہوبی' میں مزید 43 افراد کرونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 213 تک پہنچ گئی ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ ھوبی کے علاقے میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے مزید 1200 مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب تک 8 ہزار 900 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

توقع ہے کہ چینی قومی صحت کمیشن جمعہ کی شام کو نئے اعداد وشمار جاری کرے گا۔

ادھر کل جمعرات کو عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے خلاف ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ دنیا کے اس اس کی روک تھام کے لیے کوئی مؤثر علاج نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک 18 ممالک میں یہ وائرس پھیل چکا ہے۔