کرونا وائرس سے اب تک 93 ہزار سے زاید افراد ہلاک ہوچکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' نے دنیا بھر میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے حوالے سے مرتب کردہ تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں پھوٹنے والے اس وائرس کے نتیجے میں اب تک 93 ہزار 706 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس تیزی کےساتھ دنیا کے دوسرے خطے میں پھیل رہا ہے اور اس نے امریکا جیسی بڑی بڑی طاقتوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ ان کا ملک کرونا وائرس کے خاتمے کے قریب ہے۔

پیڈرو سانچیز نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ بحران کے بعد معیشت کی بحالی کے منصوبے میں شامل ہوں۔

امریکا کی جانز ہیپکنز یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ امریکا میں کرونا سے اب تک 15،000 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اسپتالوں میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ نیویارک میں کرونا بحران کے آغاز کے بعد سے پہلی بار نئے متاثرین کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

کومو نے روزانہ پریس بیان میں مزید کہا کہ ایک روز قبل 8 اپریل کو نیویاری میں 779 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

دوسری جانب ، برطانوی سکریٹری خارجہ ڈومینک راب نے جمعرات کو کہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے مزید 881 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 7978 ہوگئی ہے۔

جمعرات کے روز یورپی ممالک میں مزید سیکڑوں افراد کرونا کے نتیجے میں ہلاک ہوئے جس کے بعد یورپی ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد 62 ہزار 402 ہوگئی ہے۔ 23 ہزار 906 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ یورپ میں متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 87 ہزار 744 بتائی جاتی ہے۔ امریکا میں اب تک 15 ہزار 273 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکا میں 4 لاکھ 51 ہزار 315 مریض ہیں۔ کینیڈا میں ہلاکتیں 4504 ہوچکی ہیں جب کہ متاثرین تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 227 بتائی جاتی ہے۔ ایشیا میں 4353 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں 88295 متاثرین ہیں۔ لاطینی امریکا میں 1814 ہلاکتیں اور 45523 بیمار ہیں۔

اٹلی میں کرونا سے مزید 542 نئی اموات کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 17،669 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز اٹلی میں کرونا کے 3،836 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 422 ہوگئی ہے۔ بیلجیئم میں 283 نئی اموات ریکارڈ کی گئیں جس سے مجموعی طور پر 2523 اموات ہوئیں۔

سوئٹزرلینڈ میں پبلک ہیلتھ ایجنسی نے آج کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں اموات کی تعداد 756 ہوگئی ہے۔ نیدرلینڈ میں متاثرہ کیسز کی تعداد میں 1213 کے اضافے کے بعد 21762 ہوگئی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 148 نئی اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

فرانس نے کرونا کی وجہ سے انتہائی نگہداشت مریضوں کی تعداد میں پہلی کمی کا اعلان کیا ملک میں اب تک کرونا سے 12210 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں