سفری پابندیاں: یو اے ای میں مقیم والدین نے بیٹے کی آخری رسومات فیس بک پر دیکھیں
کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر سے المناک کہانیاں سامنے آ رہی ہیں، وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ہر ملک نے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں جس کے باعث بین الاقوامی سفر تقریباً رک چکا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارت کے ایک خاندان کو سفری پابندیوں کے باعث اپنے نوجوان بیٹے کی آخری رسومات میں شرکت کا موقع نہ مل سکا اور انہوں نے یہ رسومات فیس بک لائیو کے ذریعے دیکھیں۔
اس بدقسمت خاندان کا 16 سالہ بیٹا جیول جی جومے اپریل 2004 کو پیدا ہوا اور 7 سال سے کینسر کے خلاف مسلسل جنگ لڑتے ہوئے گزشتہ جمعہ کو انتقال کر گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیول کے کزن نے بتایا کہ جیول شارجہ کے جیمز ملینیئم سکول میں دسویں گریڈ کا طالب علم تھا۔ جیول نے دبئی کے امریکی اسپتال میں زندگی کی آخری سانس لی جہاں اسے دو ہفتے قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر داخل کیا گیا تھا۔
کئی روز کی جدوجہد کے بعد 15 اپریل کو انہیں اپنے بیٹے کی میت کارگو جہاز کے ذریعے بھارت بھیجنے کی اجازت ملی تاہم خاندان کا کوئی فرد میت کے ساتھ نہ جا سکا۔
جیول کے کزن نے بتایا کہ اس کا والد اپنے بیٹے کی میت کے ساتھ سفر کرنا چاہتا تھا لیکن یہ ممکن نہ ہو پایا اور آخر کار انہیں اپنے بیٹے کی آخری رسومات میں فیس بک کے ذریعے شرکت کرنا پڑی۔
لاکھوں لوگوں نے پانچ گھنٹوں پر محیط یہ رسومات فیس بک اور یوٹیوب کے ذریعے دیکھیں۔ جیول کا خاندان ماں، باپ اور دو چھوٹے بھائیوں پر مشتمل ہے۔
-
امریکا: بچے کو جنم دینے والی کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون ہسپتال سے رخصت
امریکا میں نیویارک کے علاقے Bay Shore میں کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے بدھ کو 11 ...
بين الاقوامى -
کرونا وائرس :دبئی میں لاک ڈاؤن سخت،اشیائے ضروریہ کی خریداری کی تین دن بعد اجازت
دبئی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے اور ...
بين الاقوامى -
یورپ میں ایک تہائی ہلاکتیں، کرونا ایک لاکھ 40 ہزار جانیں نگل گیا
کرونا کی وباء سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے یورپ ...
بين الاقوامى