.

اگر آپ سونے کے شوقین ہیں تو ویتنام کے اس سنہری ہوٹل کی سیر کریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ویتنام میں کھولے گئے ایک ہوٹل کی یہ انفرادیت ہے کہ اسے اندر اورباہر سے سونے کے پانی سے قلعی کی گئی ہے۔ ہوٹل کے درو دیوار پر24 قیراط سونے کی قلعی کی گئی ہے اور اس میں ایک رات کےقیام کا کرایہ ایک ہزار ڈالر ہے۔

ڈولسی گولڈن ہانوی ہوٹل ویتنام کے دارالحکومت ہانویی میں جیانگفو جھیل کے کنارے واقع ہے۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا سونے کا ہوٹل ہے جس نے اصلی سونے کے پیپر استعمال کئے گئے ہیں۔

اس ہوٹل میں سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ ہوٹل کی لابی، فرنیچر ، واش بیسن ، باتھ ٹب کے علاوہ زیورات اور تمام اشیا سونے سے تیارکی گئی یا ان پر سونے کے پانی کی قلعی کی گئی ہے۔

ویتنام میں اس ہوٹل کی تعمیر 11 سال پہلے شروع کی تھی۔ہوٹل کی انتظامیہ نے سنہ 2020 میں فارمولا ون ریس کے انعقاد سے قبل اس کی تعمیر مکمل کرنے کی تاریخ طے کی تھی۔ اس ہوٹل کی 25منزلیں اور 400 کمرےہیں۔

ہوٹلوں کے مالکان اپنے ہوٹلوں میں سونے کی اشیا کی موجودگی پر فخر کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ اپنےہوٹلوں کےدروازوں کے سنہری دستے لگواتےہیں۔ اس اعتبار سےہوٹلوں میں سونے کی اشیا کی موجودگی پہلا واقعہ نہیں البتہ کسی ہوٹل کو مکمل طورپر سنہرے رنگ میں اصلی سونے کے ساتھ رنگنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں