سعودی مالیاتی اتھارٹی نے تارکینِ وطن کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی خبر کی تردید کردی
سعودی عرب کی مالیاتی اتھارٹی 'ساما' نے غیر ملکی تارکین وطن کے بنک اکاؤنٹ منجمد کرنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ تنخواہ سے زیادہ رقوم منتقل کرنے والے تارکین وطن کے بنک اکاؤنٹس کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اتھارٹی کے مطابق کچھ نیوز اور میڈیا ویب سائٹس پر شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ اداروں نے جعلی خبروں پر یقین کرتے ہوئے ایک بیان ساما سے منسوب کیا دیا کہ بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ساما کے مطابق"تمام بینک اور دیگر مالیاتی ادارے اپنے صارفین کے اکاؤنٹس کو طے شدہ ضابطہ کار کے مطابق پہلے ہی کی طرح چلاتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ تمام ضروری ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔"
کرونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی غیر یقینی اور غیر مستحکم صورتحال کے باعث تارکین وطن اور عام ملازمین کو اپنی نوکریوں کے لالے پڑے ہوئے جس کی وجہ سے ایسی افواہیں بہت آسانی سے پھیل جاتی ہیں۔
سعودی عرب میں اب تک کرونا کے 213،716 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ وائرس سے 1968 اموات واقع ہوچکی ہیں۔
-
سعودی عرب کے اسمارٹ شہر کی خوبصورت جھیل، مثالی ماحول اور سیاحتی چہرہ
ینبع کا شمار سعودی عرب کے صنعتی شہروں میں ہوتا ہے۔ ینبع نہ صرف ایک صنعتی شہر کے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب:کرونا وائرس،اس مرتبہ حجاجِ کرام کے انتخاب کا معیار کیا ہوگا؟
حج2020ء کے لیے معیار پر پُورا اُترنے والے سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کی رجسٹریشن ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب : کووِڈ-19 کے4398 مریض صحت یاب،4207 نئے کیسوں کی تشخیص
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں پہلی مرتبہ کووِڈ-19 کے تن درست ہونے والے مریضوں ...
بين الاقوامى