ترکی کے ایک اور مال بردار طیارے کی لیبیا کے الوطیہ اڈے پر لینڈنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ترکی کا ایک مال بردار طیارہ بدھ کی شب لیبیا کے الوطیہ فضائی اڈے پر اترا ہے۔ اس طیارے کے ذریعے ترکی سے شامی جنگجوؤں کے ایک گروپ کو لیبیا لایا گیا ہے۔

العربیہ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ترکی کے اس فوجی طیارے میں لیبیا کی قومی وفاق کی معاونت کے لیے اسلحہ اور جنگجو لائے گئے تھے۔ بعض اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ سرت محاذ اور جفرا میں جاری لڑائی کے لیے تازہ دم دستہ لے کر پہنچا۔

اس سے قبل بدھ کے روز 'العربیہ' کو اطلاع ملی تھی کہ ترکی کی انٹیلی جنس کی ایک ٹیم الوطیہ ہوائی اڈے پر پہنچی تھی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ترک ٹیم جسے خود اپنے دورے کی تفصیلات کا پتا ہی نہیں تھا کچھ گھنٹے تک اڈے کے اندر رہی پھر واپس ترکی روانہ ہوگئی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ترکی اور الوفاق نے پہلے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے متحارب فریقوں کے مابین مذاکرات کا آغاز کرنے کے لیے الاقوامی ثالثوں سے یکساں طور پر کہا تھا وہ فائر بندی کے لیے سرت اور الجفرہ اڈے کو اپنے کنٹرول میں لیں گے۔

انقرہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت دونوں اسٹریٹجک شہر سرت پر کنٹرول برقرار رکھنا چاہتے ہیں جب کہ لیبیا کی نیشنل آرمی نے ہوائی اڈا خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں