چین کی جانب سے تائیوان کے قریب فوجی مشقوں پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تائیوان کی سرحد کے قریب چینی فوجی مشقوں کا فیصلہ 'فوجی شور شرابہ' ڈالنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے گیانا کے جارج ٹاؤن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے ایک وفد کو مرحوم صدر لی ٹنگ ھوئی کی تدفین کی تقریب میں شرکت کے لئے بھیجا تھا اور چینیوں نے فوجی شور کے ساتھ جواب دیا۔ میں اس معاملے کو اسی جگہ چھوڑ دیتا ہوں مگر ہمیں چین کا تائیوان کے حوالے سے طرز عمل قبول نہیں۔
چین نے جمعہ کے روز تائیوان کی ایک بندرگاہ کے قریب جنگی مشقیں شروع کیں ہیں۔ کل جمعہ کو امریکی انڈر سیکرٹری برائے اقتصادی امور کیتھ کریش نے تائی پے میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا۔
چینی وزارت دفاع کے ترجمان رین گوکیانگ نے کہا ہے کہ یہ مشقیں جس کے بارے میں انہوں نے کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی تائیوان کے قریب ہو رہی ہے۔ ان میں چینی فوج کا مشرقی کمان حصہ لے رہا ہے۔
رین نے مزید کہا کہ یہ ایک منطقی اور ضروری اقدام ہے جس کا مقصد تائیوان آبنائے کی موجودہ صورتحال اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تائیوان خالصتا چین کا داخلی معاملہ ہے اور وہ کسی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کرتا ہے۔رین نے تائیوان کی حکمراں جماعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا امریکا اور پی ڈی پی حکام نے اپنی سرگرمی میں شدت پیدا کردی ہے جس کی وجہ سے متواتر بدامنی پائی جاتی ہے۔
-
ایران، روس اور چین کے ہیکرز امریکا پر سائبر حملے کر رہے ہیں : مائیکروسوفٹ
آئی ٹی کے شعبے کی معروف کمپنی مائیکروسوفٹ کا کہنا ہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات کا وقت قریب آنے کے ساتھ ہی روس، چین اور ایران کے لیے کام کرنے والے ... بين الاقوامى -
چین کی فضائیہ ایک بڑے خطرے کی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے : پینٹاگان رپورٹ
جدید حملہ آور ڈرون طیارے، فِفتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے، دوبارہ تشکیل دیے گئے کارگو طیارے اور روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام، یہ تمام چیزیں چینی فضائیہ کو ... بين الاقوامى -
تائیوان نے چین سے 'آزاد' الگ تشخص پرمبنی پاسپورٹ تیار کر لیا
تائیوان ایک نیا پاسپورٹ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس میں وہ اپنے آزادانہ تشخص کے اظہار کےساتھ ساتھ چین سے آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بدھ کے روز ... بين الاقوامى