عمرہ زائرین کے لیے حرم مکی میں 5 ہزار برقی گاڑیاں اور وہیل چئیرز تیار
سعودی عرب کی حکومت بیت اللہ میں حاضری کا شرف حاصل کرنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہی مساعی جمیلہ کے ضمن میں حرمین جنرل پریزیڈینسی نے حرم مکی میں اللہ کے مہمانوں کی سہولت کے لیے 600 برقی اور 5 ہزار وہیل چئیرز تیار کی ہیں۔
ان گاڑیوں کی نگرانی پر 120 ملازمین کا عملہ مامور ہے جو عازمین عمرہ کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہے۔
مسجد حرام میں نقل وحرکت کے لیے استعمال ہونے والی ان برقی اور وہیل چئیرز کو ہرقسم کے مضر جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جاتا ہے۔
مسجد حرام کے اندرونی مقامات میں نقل وحرکت کے لیے تیار کردہ ان گاڑیوں کو 7 مختلف مقامات پر رکھا گیا ہے۔ جب کہ مسجد کے باہر تین مقامات پر بھی یہ گاڑیاں دستیاب ہیں۔ دستی اور برقی گاڑیوں کی سہولت کا مقصد رش سے بچنا اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے ساتھ بیت اللہ میں حاضری دینے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنا ہے۔
اس کے علاوہ حرمین کی انتظامیہ نے معتمرین میں 400 چھتریاں اور رومال بھی تقسیم کیے ہیں۔
-
بیرون ملک سے عمرہ زائرین کے لیے کونسی شرائط پورا کرنا لازم ہو گا؟
سعودی کمپنی عمرہ پیکج میں طے کردہ خدمات کی فراہمی کی نگرانی کرے گی
بين الاقوامى -
عمرہ زائرین میں کرونا کے متاثرین کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا: وزارت حج
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے باور کرایا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے بندش کے بعد ...
مشرق وسطی -
مسجد حرام میں معذور عمرہ زائرین اور نمازیوں کے داخلے اور نماز کے لیے جگہ مختص
الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے خصوصی افراد اور معذور نمازیوں کے لیے مسجد حرام کی ...
مشرق وسطی