جمہوریہ چیک نے حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ دہشت گرد قرار دیے
جمہوریہ چیک کی پارلیمنٹ نے لبنانی ایران نواز عسکری تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہوئے اس کے عسکری اور سیاسی بازوئوںکو بلیک لسٹ کرنے کی حمایت کی ہے۔
گذشتہ جمعہ کو گوئٹے مالا نے حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے تنظیم پرپابندیاں عاید کی تھیں۔
امریکا نے گوئٹے مالا کی جانب سے "حزب اللہ" کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانےکے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس فیصلے کی تعریف کی ہے۔
"ٹویٹر" پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے لکھا ہے کہ "دنیا (حزب اللہ) کے بارے میں حقیقت جانتی ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے کے دیگر ممالک سے گوئٹے مالا کی مثال پر عمل کرنے اور دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے حزب اللہ کی صلاحیتوں کو ختم کرنے پر کام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
-
حزب اللہ بھی القاعدہ اور داعش کی طرح دہشت گرد تنظیم ہے : پومپیو
امریکا نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے والے ممالک میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ تازہ ترین پیش رفت میں اسٹونیا اور گوئٹے ... بين الاقوامى -
الحدیدہ: حوثی کیمپوں میں حزب اللہ تربیت کار سرگرم ہیں
باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ یمن کے مختلف علاقوں باغی حوثی ملیشیا کے فوجی کیمپ چلا رہی ہے۔ یہ کیمپ یمن کی مغربی گورنری ... مشرق وسطی