ہالینڈ: میٹرو اسٹیشن کے لیے خطرے کا باعث 2 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ہالینڈ میں پولیس نے منگل کے روز دو افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے جو اوترخت میں میٹرو اسٹیشن کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔ یہ پیش رفت حکام کی جانب سے اسٹیشن کو خالی کرائے جانے کے بعد سامنے آئی۔

حکام نے دہشت گرد خطرے کی نوعیت کا انکشاف نہیں کیا جس کے سبب اوترخت میں مرکزی میٹرو اسٹیشن کو خالی کرایا گیا۔ پولیس نے ٹویٹر پر واضح کیا ہے کہ ایک ٹرین کے اندر مشکوک معاملہ سامنے آنے کے بعد اوترخت اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی اور اسٹیشن کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا۔ پولیس اس وقت ایک ٹرین کے اندر مشتبہ شخص کو تلاش کر رہی ہے۔

Advertisement

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں افراد کے ساتھ اس وقت تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی آمد و رفت جلد بحال ہو جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں