
لیبیا کی قومی تیل کارپوریشن کا دفتر۔ فائل تصویر
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایک نامعلوم مسلح گروپ نے قومی تیل کارپوریشن (این او سی) کے صدر دفاتر کے باہر اپنے جنگجو تعینات کردیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سوموار کو جاری کردہ ایک وڈیو کے مطابق اس گروپ نے تیل کارپوریشن کی عمارت کے سامنے واقع شاہراہ کو گاڑیاں کھڑی کرکے بند کردیا ہے۔طرابلس سے دو ذرائع نے بھی اس اطلاع کی تصدیق کی ہے۔