سعودی ولی عہد کا صحت کے میدان میں کام کرنے والے عملے کی خدمات کو خراج تحسین
سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے محکمہ صحت کے عملے کی وبا کے دنوں میں پیشہ ورانہ خدمات اور پوری احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دینے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا کے عرصے میں مملکت کے محکمہ صحت اور طب کے شعبے میں کام کرنے والے عملے اور کارکنوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے طبی عملے اور صحت کے میدان میں کام کرنے والے تمام افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج اگر مملکت کو وبا سے بچایا گیا ہے تو یہ صحت کے کارکنوں کی انتھک کوششوں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا ثمر ہے۔
دوسری جانب سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ ولی عہد کی طرف سے صحت کے شعبے کی خدمات کی تحسین انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہماری ذمہ داریوں میں معاونت کے مترادف ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے جمعرات کے روز سے مملکت میں کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اب تک ویکسین لگوانے کے لیے 3 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
-
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی ویکسین کب استعمال کی گئی ؟
ویکسین کو طبی نگہداشت کے شعبے میں ایک اہم کامیابی شمار کیا جاتا ہے۔ یہ انسان کو ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: کرونا ویکسین لگوانے کے لیے پہلے روز ڈیڑھ لاکھ افراد کا اندراج
سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر ...
مشرق وسطی -
کرونا ویکسین لینے والی پہلی سعودی خاتون کے مسرت سے لبریز تاثرات
سعودی عرب میں کل جمعرات سے شہریوں میں کرونا ویکسین لگائے جانے کا سلسلہ شروع کردیا ...
مشرق وسطی