یواے ای:کووِڈ-19 کے1506 نئے کیسوں کی تشخیص،1475 مریض صحت یاب
متحدہ عرب امارات میں کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 1506 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار1475 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اب اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 204369 ہوگئی ہے۔منگل کے روز کووِڈ-19 کے مزید دو مریض وفات پا گئے ہیں اورکل وفات پانے والے مریضوں کی تعداد 662 ہوگئی ہے۔
امارات کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 153157نئے ٹیسٹ کیے ہیں۔ان میں سے مذکورہ نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ان کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے اور ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
وزارت نے مزید اطلاع دی ہے کہ اب کووِڈ-19 کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 181400 ہوگئی ہے۔
اس نے ایک بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ کرونا وائرس کے کیسوں کی بروقت تشخیص کی جاسکے اور ان کا علاج کیا جاسکے۔
اس نے معاشرے کے تمام ارکان پر زوردیا ہے کہ وہ محکمہ صحت کے حکام سے تعاون کریں۔کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جاری کردہ رہ نما ہدایات کی پاسداری کریں اور محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔
#UAE Health Ministry conducts 153,157 additional #COVID19 tests in last 24 hours, announces 1,506 new cases, 1,475 recoveries, 2 deaths#WamNews pic.twitter.com/ZNGC2IvY0A
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) December 29, 2020