بھارت:آسٹرازینیکا اورایک مقامی کمپنی کی تیار کردہ کووِڈ-19 کی ویکسین کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بھارت نے برطانوی کمپنی آسٹرازینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کردہ ویکسین اور ایک مقامی دواساز فرم بھارت بائیوٹیک کی کووِڈ-19 کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

بھارت کے ڈرگز کنٹرولر وی جی سومانی نے اتوار کو ایک بریفنگ میں بتایا ہے کہ’’سیرم انسٹی ٹیوٹ (آسٹرا زینیکا/آکسفورڈ یونیورسٹی) اور بھارت بائیوٹیک کی تیار کردہ ویکسینوں کے ہنگامی صورت حال میں محدود استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔‘‘

اس منظوری کے بعد آیندہ چند روز میں ایک ارب 30 کروڑ آبادی والے بھارت میں دنیا کی ویکسی نیشن کی سب سے بڑی مہم شروع ہوجائے گی۔

بھارت دنیا میں کرونا وائرس سے دوسرا بڑا متاثرہ ملک ہے۔اس میں اب تک کووِڈ-19 کے ایک کروڑ 30 لاکھ کیسوں کی تشخیص ہوچکی ہے۔ان میں سے ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں