سعودی عرب میں شدید سردی کی لہر، درجہ حرارت صفر تک گرنے کا امکان
سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مملکت میں درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی واقع ہوگی، یہاں تک کہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک گر سکتا ہے۔ سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق قریات میں دوسرے روز کم ترین درجہ حرارت ایک درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں محکمہ جغرافیہ و موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا کہ توقع ہے کہ درجہ حرارت آہستہ آہستہ منگل تک کم ہونا شروع ہوگا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ جمعرات کے روز شمالی اور شمال وسطی علاقوں میں یخ بستہ شمالی ہوائوں کے نتیجے میں درجہ حرارت صبح کے وقت صفر درجے سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے سعودی عرب میں موسم میں بہتری آنا شروع ہوگی۔
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے ٹویٹر پر بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں مملکت میں بعض علاقوں میں سردی کی لہر شدید سے شدید تر ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض شہروں میں درجہ حرارت صفر اور بعض میں منفی تک گر سکتا ہے۔ وسطی علاقوں میں درجہ حرارت صفر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مشرقی علاقوں اور مدینہ منورہ میں درجہ حرارت معمولی گرمی کے ساتھ 10 درجے سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ مکہ معظمہ میں 15 اور جدہ میں 20 درجے سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا۔
-
سعودی عرب: کوہِ الشفا میں ژالہ باری نے موسم سرما کے نئے رنگ بکھیر دیے
سعودی عرب کے مغرب میںواقع مشہور پہاڑی علاقے 'کوہ الشفا' میں گذشتہ دو روز کے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے بحیرہ اصفر میں موسم سرما کے رنگ
سعودی عرب کی الاحسا گورنری میں واقع بحیرہ اصفر کو سیاحت کے اعتبار سے ایک اہم مقام ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں طویل رات، مختصر ترین دن، موسم سرما 89 ایام پر مشتمل
سعودی عرب میں موسمیات اور آب وہوا کے ماہراور القصیم یونیورسٹی میں جغرافیا کے استاد ...
مشرق وسطی