دراندازی میں مدد کرنے پر 15 سال قید اور ایک ملین سعودی ریال جرمانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر نے خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک سے غیر قانونی طریقوں سے لوگوں کی مملکت میں دراندازی میں مدد، انہیں پناہ دینے یا کسی بھی طریقے سے دراندازوں کی مدد کرنے میں ملوث افراد کو 15سال قید اور ایک ملین ریال جرمانہ کی سزا سنائی جائے گی۔ ایسے افراد کے پاس ٹرانسپورٹ کے تمام ذرائع، پناہ گاہیں اور دیگر املاک بھی ضبط کر لی جائیں گی۔

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر وہ شخص کو غیر ملکی عناصر کو مملکت میں غیر قانونی طور پر داخلے میں مدد فراہم کرتا ہے قید اور جرمانے کی سزا کا مستحق ہو گا۔ ایسے شخص کو کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 15 سال قید اور ایک ملین سعودی ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں