سنگترے کے کریٹوں میں منشیات کی بھاری مقدار سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے حکام اور دیگر اداروں نے مشترکہ کارروائی میں نشہ آور اشیاء کی بھاری مقدار کینوں اور سنگترے کے کریٹوں میں مملکت میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نارکاٹکس کنٹرول کے ترجمان کیپٹن محمد النجیدی نے بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے مجرمانہ نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کا پتا چلانے کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ یہ گروپ بیرون ملک سے سنگترے کے کریٹ سعودی عرب لا رہا تھا اور ان میں ایم فیٹامین کی 5،200،000 گولیاں چھپائی گئی تھیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ جدہ اسلامی پورٹ پر محکمہ کسٹم کے تعاون سے اس کی نگرانی اور کنٹرول کیا گیا تھا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکاٹکس کنٹرول کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عرعر شہر میں اس کی اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا۔منشیات اسمگلنگ گینگ میں چار ملزمان شامل جن میں دو سعودی اور دو غیر ملکی اور ہیں۔
کیپٹن النجیدی" نے بتایا کہ منشیات کے دھندے میں گرفتار کیے گئے تمام عناصر کے خلاف قانونی اقدامات اٹھاتے ہوئے انھیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔