.

سعودی عرب میں کووِڈ-19کے 1183 نئے کیسوں کی تشخیص،14مریض چل بسے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وزارتِ صحت نے جمعرات کے روز کروناوائرس کے 1183نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ پہلے سے کووِڈ-19 کا شکار 14 مریض چل بسے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق 27مئی کو مملکت میں کروناوائرس کے کل کیسوں کی تعداد 445963 ہوگئی ہے۔ان میں سے 7309 مریض وفات پاچکے ہیں۔

دارالحکومت الریاض میں آج کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 342نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس کے بعد مکہ مکرمہ میں317، منطقہ شرقی میں 160،مدینہ منورہ میں 77، منطقہ عسیرمیں 63 اور جازان میں 59نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔باقی کیسوں کا مملکت کے دوسرے علاقوں میں اندراج کیا گیا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں پہلے سے کرونا وائرس کا شکار 1040 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح اب تن درست ہونے والے کل کیسوں کی تعداد 428502 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں اس وقت کووِڈ-19 کے 10152 فعال کیس ہیں۔ان میں سے 1353 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مملکت کے مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔