مالی کی فوج کا استعفے لینے کے بعد صدر اور وزیراعظم کو رہا کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

افریقی ملک مالی میں حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پرقبضہ کرنے والی مسلح افواج نے عبوری صدر اور وزیراعظم کو استعفے لینے کے بعد رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مالی کی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزیراعظم اور صدر نے کل بدھ کے روز اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد انہیں مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔

خیال رہے کی مالی میں فوج نے گذشتہ سوموار کو صدر اور وزیراعظم کو اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب انہوں نے کابینہ میں کچھ ایسی تبدیلیاں کیں جن کے نتیجے میں دو فوجی افسران سےان کے عہدے چھن گئے تھے۔ اس پر مسلح افواج نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور صدر اور وزیراعظم کو گرفتار کرکے ایک فوجی اڈے پر لے گئے تھے۔

اس فیصلے کا اعلان نائب صدر اسیمی جویتا کے مشیر میجر بابا سیسی نے کیا۔

دوسری جانب عالمی سلامتی کونسل نے کل بدھ کے روز مالی کی فوج سے گرفتار کیے گئے صدر اور وزیراعظم سمیت تمام عہدیداروں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل نے ایک بیان میں مالی کی فوج پر زور دیا کہ وہ بیرکوں میں واپس جائے اور سیاسی امور حکومت کے حوالے کرے۔

قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ نے مالی میں فوجی بغاوت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عبوری حکومت کےتمام ارکان کو فوری طور پر رہا کرنے پر زور دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں