.

ایک ہی وقت میں 10 بچوں کو جنم دینے والی افریقی خاتون توجہ کا مرکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جنوبی افریقا میں ایک خاتون کے ہاں ایک ہی وقت میں 10 جڑواں بچوں کی پیدائش کی متضاد خبریں سامنے آئی ہیں۔ اگر یہ خبر درست ہے تو اس کا مطلب یہ ہےکہ ایک ہی وقت میں کسی خاتون کے ہاں درجن بھر جڑواں بچوں کی پیدائش کا یہ انوکھا واقعہ اور عالمی ریکارڈ ہے۔

دوسری طرف جڑواں بچوں کو جنم دینے والی گوسیامی تمارا سیٹولی کے شوہر نے اس پرجڑواں بچوں کی پیدائش کا جھانسہ دینے کا الزام عاید کیا ہے جب کہ خاتون رواں سات جون کے بعد سے غائب ہے۔

خاتون کے شوہر تبوگو سوسوسی نے بتایا کہ اسے معلوم نہیں کہ اس کی بیوی ان دنوں کہاں ہے۔ اس نے سات جون کے بعد اسے نہیں دیکھا۔ اس کا بیوی سے صرف ایک بار واٹس اپ کے ذریعے رابطہ ہوا تھا جب وہ ایک اسپتال میں تھی۔ بیوی نے اپنے ٹھکانے کا پتا بتانے سے انکار کردیا تھا۔

شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا یہ پہلا کیس نہیں بلکہ وہ اس سے قبل دو جڑواں بچوں سمیت تین بچوں کی ماں بن چکی ہے۔ تاہم یہ تینوں بچے ایک سابقہ شوہر سے ہیں۔ خود شوہر ٹیبگو زوٹیٹسی کے ایک پہلی بیوی سے تین بچے ہیں۔

"حمل کی دھوکہ دہی"

شوہر نے ایک نئے بیان میں بیوی پر دھوکہ دہی کا الزام عاید کیا۔ شوہر کا نیا بیان سابقہ بیان کے منافی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ اس کی بیوی کا حمل ایک دھوکہ تھا۔

اس نے مزید کہا کہ وہ اب لاپتہ ہے اور آخری بار اس نے اسے 7 جون کو دیکھا تھا۔ شوہر کاکہنا ہے کہ سات جون کو اس کی بیوی کو پریٹوریا کے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

برطانوی اخبار’دی سن‘ کے مطابق وہ صرف "واٹس ایپ" ایپلی کیشن کے ذریعہ اس سے بات چیت کرسکتا ہے۔ کرونا کی وجہ سے اسے اسپتال میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اسٹیو بیکو اسپتال ، لوئس پاسچر اسپتال اور میڈیکلینک میڈفورم نے تصدیق کی کہ نہ تو عورت اور نہ ہی اس کے 10 بچوں کو ان کے ہاں داخل کیا گیا۔

دی سٹیزن کے مطابق بیوی نے اسٹیو بیکو اسپتال کو بتایا تھا کہ اس نے 7 جون کو پریٹوریا کے لوئس پاسچر اسپتال میں بچوں کو جنم دیا تھا جبکہ شوہر کا خیال ہے کہ اس نے میڈیکلینک میڈفورم میں بچوں کو جنم دیا ہے۔