اسمارٹ واچ نے قاتل شوہر کا جرم فاش کر دیا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یونان کی پولیس نے بتایا ہے کہ دارالحکومت ایتھنز میں 11 مئی کو قتل ہونے والی خاتون کے شوہر نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو خود قتل کیا۔ اس سے قبل خاتون کے شوہر نے پولیس کے سامنے دعوی کیا تھا کہ 3 چوروں نے اس کے گھر پر دھاوا بولا اور اس کو قید کر دیا۔ بعد ازاں ان لوگوں نے خاتون کو ان دونوں کے 11 ماہ کے شیر خوار بچے کے سامنے گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 20 سالہ خاتون کے 33 سالہ شوہر نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس واقعے کا واحد گواہ خود یہ آدمی (شوہر) تھا۔

البتہ گھر میں لگے سیکورٹی کیمرے اور بیوی کے ہاتھ پر بندھی اسمارٹ واچ سے حاصل نئے شواہد سامنے آنے کے بعد شوہر کو حراست میں لے کر اس سے طویل پوچھ گچھ کی گئی۔

مذکورہ نئے شواہد نے شوہر کو اپنی بیوی کے قتل کے اعتراف پر مجبور کر دیا۔ شوہر نے بتایا کہ اس جرم کے ارتکاب سے قبل اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں