امریکا کی ریاست میں فائرنگ کا تازہ واقعہ میں ایک شخص ہلاک، 12 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی ریاست ایریزونا میں حکام کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت فینکس کے مغرب میں تین شہروں میں 90 منٹ کے وقفے سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایک مشتبہ شخص زیر حراست ہے، اور حکام نے بتایا کہ ’اس کی گاڑی سے ایک ہتھیار برآمد ہوا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا یہی شخص فائرنگ کے تمام واقعات کا ذمہ دار ہے یا نہیں۔

Advertisement

حکام کی جانب سے فوری طور پر مشتبہ شخص کا نام جاری نہیں کیا گیا۔ حکام کا خیال ہے کہ ’اس نے تن تنہا یہ کام کیا،‘اگرچہ کہ اس کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

پیوریا پولیس کے ترجمان برینڈن شیفرٹ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’ہم گٹھ جوڑ کے بارے میں نہیں جانتے، ہمیں نہیں معلوم کہ اس کا مقصد کیا تھا، ہمیں اندازہ نہیں ہے کہ یہ شخص کیا سوچ رہا تھا جب یہ باہر گیا اور اس نے یہ کیا۔‘

’یقیناً ہم یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ بے شمار لوگ خوف زدہ اور متاثر ہوئے ہیں۔‘

پولیس کے محکمے پیوریا، سرپرائز اور گلینڈیل میں ایریزونا کے محکمہ پبلک سیفٹی اور ایف بی آئی کے ساتھ ساتھ اپنے شہروں میں فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں