امریکا میں دو بچے عجوبہ طور پر موت سے اس وقت بچ گئے جب ایک مسلح شخص کسی دوسرے آدمی پر فائرنگ کرنے کے واسطے ان دونوں بچوں کے سر پر کھڑا ہو گیا۔ یہ واقعہ نیویارک شہر کے علاقے برونکس میں پیش آیا۔ واقعے کو سیکورٹی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔
تعجب خیز بات یہ ہے کہ 10 سالہ لڑکی اور اس کے 5 سالہ بھائی کے گرد کئی گولیاں گریں تاہم وہ دونوں مکمل طور پر محفوظ رہے۔

جمعے کے روز پولیس کی جانب سے جاری وڈیو ٹیپ میں سیاہ لباس میں ملبوس ایک مسلح شخص کو برونکس کی ایک سڑک پر اپنے شکار کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انگریزی اخبار "ڈیلی نیوز" نے جائے وقوع پر ایک عمارت میں طویل عرصے (30 برس) سے مقیم 53 سالہ جونی کے حوالے سے بتایا کہ "مسلح شخص کا ساتھی اسکوٹر پر انتظار کرتا رہا جب کہ مسلح شخص نے اپنے 24 سالہ ہدف (حسن رائٹ) کا تعاقب کرتے ہئوے اس پر گولیاں چلائیں۔ موٹر سائیکل سوار چیخ کر کہہ رہا تھا کہ 'اسے قتل کر دو ، اسے قتل کر دو'۔
حسن نے فٹ پاتھ پر بھاگ کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی جب کہ اس ہنگامہ آرائی کے دوران میں وہاں پیدل چلنے والے لوگ بھاگ کر محفوظ جگہ تلاش کرنے لگے۔
🚨Please Share@NYPDDetectives need your help identifying & locating the 2 men seen in this video shooting another man near 1551 Sheridan Ave. in the Bronx.
— NYPD NEWS (@NYPDnews) June 18, 2021
Yes, those are children with the victim, who were very fortunately not injured.
Call @NYPDTips at #800577TIPS with info. pic.twitter.com/jiQE9MdKep
جونی کے مطابق حسن بھاگتا ہوا فٹ پاتھ پر دو بچوں سے ٹکرا گیا۔ اس کے نتیجے میں وہ تینوں زمین پر گر گئے۔ مسلح شخص نے دونوں بچوں کی جانوں کی پروا کیے بغیر حسن پر کم از کم چھ فائر کیے۔
وڈیو سے ظاہر ہو رہا ہے کہ فائر کے وقت یہ بچے گولیوں سے محض چند انچوں کے فاصلے پر تھے۔
حسن پنڈلی میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔ اسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اب اس کی حالت بہتر ہے۔

-
امریکا کی ریاست میں فائرنگ کا تازہ واقعہ میں ایک شخص ہلاک، 12 زخمی
امریکی ریاست ایریزونا میں حکام کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت فینکس کے مغرب میں تین شہروں میں 90 منٹ کے وقفے سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ... بين الاقوامى -
غربِ اردن:اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی لڑکا جان کی بازی ہارگیا
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کم سن فلسطینی لڑکا اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ہے۔اسرائیلی فوج نے بدھ کو ایک ... مشرق وسطی -
غرب اردن: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون شہید
اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون کو اس وقت گولی ماری ... مشرق وسطی