عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے لیے عراقی حکومت کی درخواست پر موجود ہیں: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی اور عراقی عہدیداروں کے بارے میں وال اسٹریٹ جرنل کی جانب سے سال کے آخر تک عراق چھوڑنے کے ایک معاہدے کے بارے میں خبر کی اشاعت کے جواب میں محکمہ خارجہ نے جمعرات کو تصدیق کی کہ عراق میں ہماری فوج داعش کے خلاف جنگ کے لیے عراقی حکومت کی درخواست پر موجود ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم وہاں اپنی افواج کی موجودگی کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہنا چاہتے۔

Advertisement

وائٹ ہاؤس اگلے پیر کے روز عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے استقبال کا منتظر ہے۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے متوقع طور پر26 جولائی کو واشنگٹن کے دورے کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

عراقی وزیراعظم کے مشیرنے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ مصطفیٰ الکاظمی کے دورہ امریکا کا ایک مقصد امریکی مشاورتی افواج کو کم کرنے کے نظام الاوقات پر تبادلہ خیال کرنا ہے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دینا ہے۔

حسین علاوی نے عراقی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ الکاظمی کا یہ دورہ اپنے نئے مرحلے میں عراقی امریکی اسٹریٹجک مکالمے کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الکاظمی مشاورتی افواج کو کم کرنے کے نظام الاوقات پر تبادلہ خیال کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس ٹائم ٹیبل کا مطلب ہے کہ عراقی امریکی تعلقات اور مشاوری فورسز کو سنہ 2014ء کو موصل پر داعش کے قبضے سے قبل والی صورت حال پر واپس جانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں