امریکی ایلچی کا یمن کے لیے الریاض معاہدے کے مکمل نفاذ پرزور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بدھ کے روز یمن کے لیے امریکی مندوب ٹم لینڈرنگ نے ریاض معاہدے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن یمن میں دیر پا قیام امن کے لیے الریاض معاہدے کے عملی نفاذ کا خواہاں ہے۔

یمنی وزیر اعظم معین عبدالملک سے ملاقات کے دوران انہوں نے مآرب پر حوثیوں کے حملوں کو فوری طور پر روکنے کے مطالبے کی تجدید کی اور تمام محاذوں پر حوثی حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اس موقعے پریمن کے وزیر اعظم نے کہا کہ یمنی ایران کے اشاروں پر کام کرنے والے حوثی باغیوں کے جرائم اور ایران کی طرف سے براہ راست یمن کی سلامتی کے خطرات سے دوچار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا خطہ اس وقت حوثی ملیشیا کی جارحانہ کارروائیوں اور ایرانی ریشہ دوانیوں کا شکار ہے۔

انہوں نے حوثی ملیشیا کےحوالے سے ٹھوس موقف نہ اپنانے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ یمنی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندر میں پھنسا ایک تیل بردار جہاز اقوام متحدہ حوثیوں سے نہیں چھڑا سکی۔ ااقوام متحدہ اور حوثی باغی کئی سال سے مذاکرات کررہے ہیں مگرآج تک ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں